|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2017

خضدار :  کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی پیکج سے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں ایک ارب کی ترقیاتی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے عوام کو مزید بہترسہولیات میسر آ سکیں گے ۔

پریس کلب خضدار میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے کانفرنس ہال اور کمرے تیار ہو رہے ہیں ان کی تکمیل سے خضدار صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ کام میں مزید سہولیات میسر آ سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے زیر تعمیر بلڈنگ کے معائینہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر قلات ڈویژن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ خضدار کے موقع پر خضدار کے عوام کے لئے ایک ارب روپے کی پیکج کا اعلان کیا تھا اس پیکج سے ترقیاتی اسکیمات جاری ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات مکمل ہو گئے ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔

پریس کلب خضدار کے بلڈنگ (کانفرنس ہال اور رومز ) کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پیکج سے ایک کروڑ روپے رکھے گئے تھے جن پر کام تیزی سے جاری ہے کانفرنس ہال اور رومز کی تکمیل سے خضدار کے صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہو گی۔

کمشنر قلات ڈویژن کا کہناتھا کہ وہ خود جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائینہ کر رہے ہیں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح احکامات ہے کہ جہاں بھی غیر معیاری میٹریل استعمال کی گئی اس ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔