|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2017

امریکا نےکامیاب ہائیڈروجن بم تجربہ کرنے پر شمالی کوریا کو جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف تمام تر جوہرہ صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجرنے کے دعوے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے رابطہ کیا اور شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا اس کا بھرپور فوجی طاقت سے جواب دے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں گے۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جب کہ تمام ممالک شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پر اتفاق کرچکے ہیں۔ 

امریکی وزیر دفاع جیمس میٹیس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے کئی فوجی آپشن بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو اس قدر شدید تھا کہ اس کے باعث شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔