|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2017

ڈھاڈر: بولان پنجرہ پل کے مقام پر بولان ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ۔

تفصیلات کے مطابق کوئیٹہ کے رہائشی اکیس سالہ عبدالغنی ولد آغا گل دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے بولان آئے تھے پنجرہ پل کے مقام پربولان ندی میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

لیویز اور دوستوں کی مدد سے نعش کو پانی سے نکالا گیا نعش ضروری کاروائی کے بعد لیویز نے ورثاء کے حوالے کردیا واضح رہے کہ بولان میں گہرے پانی پر ضلعی انتظامی کچھی کی جانب سے عید کے موقع پر نہانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد کر دی گئیں ہے