|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2017

گوادر:  تین سال کے بعد چار لاپتہ افراد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے اہلخانہ اورخاندان میں خوشی کی لہر و جشن کا سماں ۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے رہائشی شریف ولد رمضان ، ولید ولد عبدالحمید ، عبدالقیوم ولد عیسیٰ اور عبداللہ ولد الیاس 2015 کو دشت سے لاپتہ ہوئے تھے جن کے بازیابی کیلئے اْن کے عزیز و اقارب نے بہت کوشش کی لیکن کہیں شنوائی نہ ہو سکی تقریباً ڈھائی سال گزرنے بعد گزشتہ رات چاروں لاپتہ افراد بخیرو عافیت اپنے گھروں کو پہنچ گئے انتہائی متعبرذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی میں میر ابوبکر دشتی نے اہم کردار ادا کیا ہے