|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے تیرامیل میں گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب کھلاڑی زخمی ہو گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ٖفٹبال ٹیم کے کھلاڑی گاڑی میں جا رہے تھے کہ تیراہ میل کے علاقے میں اچانک گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 فٹبال کے کھلاڑی زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔