|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2017

میکسیکو میں جمعرات کو آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد حکام کے مطابق اب 90 ہو گئی ہے۔

یہ زلزلہ رچٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ صرف جنوب مغربی ریاست اوکساکا میں 71 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق سینکڑوں خاندان خوف سے سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں کہ کہیں پھر سے زلزلہ نہ آئے۔ میکسیکو کے زلزلہ ریکارڈ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے آفٹر شاک کی صورت میں 721 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایک صدی میں یہ اس ملک میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔

جمعے کو ملک کا مشرقی حصہ ٹراپیکل طوفان کیٹیا کی زد میں آ گیا تھا اور دو افراد کی شدید بارش میں مٹی کے تودے گرنے سے موت ہو گئی۔مٹی کے تودے تلے دبا ایک گھرزلزلے کے جھٹکے اس کے اصل مقام سے سینکڑوں میل دور تک محسوس کیے گئے اور اس سے اوکساکا اور چیاپاس کے علاقوں میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔جہاں لوگوں کی موت ہوئی اسے ایک پولیس نے گھیر رکھا ہےسنیچر کو آنے والے طوفان میں سینکڑوں مکانات زد میں آ گئے۔ جہاں لوگوں کی موت ہوئی اسے علاقے کو پولیس نے گھیر رکھا ہے۔جوتیچان میں امدادی کامسنیچر تک امدادی کارکن ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش میں لگے ہوئے تھے۔زخمیجمعرات کو آنے والے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کا اعلاج کیا جا رہا ہے۔خواتین امدادیحکومت کی جانب سے زلزلہ کے متاثرین کے لیے کیمپ لگائے گئے ہیں۔تدفین پر روتے ہوئے لواحقینزلزلے میں مرنے والے لواحقین اپنے سوگ میں ڈوبے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔