|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2017

گوادر: بی ایس او گوادر زون کے نو منتخب آرگنائزر نصیراحمد نگوری کی جانب سے گزشتہ روز نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا انعقاد بی این پی کے ضلعی دفتر میں کیا گیا جس میں بی این پی اور بی ایس او کے رہنماء اور کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کسان و ماہیگیر سیکریٹری ڈاکٹرعزیزبلوچ،تحصیل صدر ماجد سہرابی،تحصیل جنرل سیکریٹری ذاہد مرید،بی ایس او کے آرگنائزر نصیر احمد نگوری اور سابق صدر محمد جان حسن نے نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے کسی بھی قوم کی ترقی میں اولین کردار نوجوانوں اور طالبعلموں کا ہوتا ہے ،نوجوان اگر اپنے فرائض کو ایمانداری و نیک نیتی سے سرانجام دے سکیں تو تمام مسائل کوحل کیا جاسکتا ہے ۔

طلباء اپنی قلم سے ہی جہالت کا خاتمہ کرکے معاشرے میں علم و آگہی و شعور کا جھنڈا لہرا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس او کا پلیٹ فورم طلباء کو علم و آگہی کا شعور دے کر اسے اپنے تعلیمی حقوق کے لیئے جدوجہد پر زور دیتا ہے ،ماضی میں اس پلیٹ فورم ہی سے تربیت یافتہ لوگ آج بلوچستان کی سیاست کا روح رواں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے اس وقت شدید علمی بحران کا سامنا کررہے ہیں تعلیمی اداروں میں مختلف مسائل نے جنم لیا ہے جس کی خاتمے کے لیئے طلباء کو کمربستہ ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہے ۔