|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2017

پنجگور : صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بزور طاقت اور بندوق کے نوک پر اپنا سوچ دوسروں پر مسلط نہیں کیا جا سکتا. نیشنل پارٹی جمہوری اور پر امن جد و جہد کررہی ھے نیشنل پارٹی قاضی آباد وشبود کے دفتر پر حملہ قابل مذمت ھے، نیشنل پارٹی کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں ھونگے۔

ان خیال کا اظہار انہوں نے قاضی آباد وشبود کے رابطہ آفیس کے دورے کے موقعے پر ورکرز سے خطاب کرتے ھوے کیا. اس موقعے پر رکن صوباہی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ ضلعی صدر حاجی اکبر بلوچ جنرل سکریٹری تاج بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی صالح پھل جان بلوچ محمد چئرمین احمدبلوچ میجر( ر ) غلام جان ندیم ساگر قاضی نواب حاجی رحیم جان سمیت دیگر ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کے ایک سازش کے تحت پنجگور کے.حالات.کو ایک.بار پھر خراب کیے جارہے ھیں. 178?185179 سے قبل جو لوگ اقتدار میں تھے وہ خراب حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے نھیں نکل سکتے تھے اب گھر گھر جاکر اقتدار کی بھیک مانگ رھے ہیں۔

انہوں نے کہا کے سیاسی یتیموں نے بھتہ خوری کے ذریع علاقے کے حالات کو خراب کرکے کرپشن و اقربا پروری کو جنم دیا تھا. انہوں نے کہا کے ذمہ دار ادارے اس بات کا نوٹس لیں کے ایک بار پنجگور کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے. نیشنل پارٹی کی بدولت پنجگور میں امن قائم ھوا ہے ۔

انہوں نے کہا کے نیشنل پارٹی پرامن اور جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں ھوگی. انہوں نے کہا کے جو قوتیں نیشنل.پارٹی کی جدوجہد سے خوفزدہ ہیں انہیں ہر سطح پر ناکامی ھوگی. بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جو پندرہ سالوں سے اقتدار میں تھے۔

انہوں نے کہا کے عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کے بلوچستان میں جنرل مشرف کا بی ٹیم کون تھا. اس لیے ایسے عناصر کو نیشنل پارٹی کے خلاف پروپیکنڈے زیب نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کل بھی عوام کے درمیاں موجود تھا آج بھی موجود ہے۔