|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون قوم کو بقاء کی اس جنگ میں متحد ہوناہو گا دنیا کے زور آوار ایک اور جنگ کی صف بندیاں پشتونخوا وطن کو مسکن بنانے کیلئے پر تول رہے ہیں جن قو توں نے پشتونوں کو خون میں لت پت کیا ہمیں بحیثیت قوم ماضی کے ان کرداروں کو پر کھ نا ہوگا ۔

افغان جنگ کے وران ذاتی گر وہی مفادات کی خاطر غیروں کے اشاروں پر اپنے ہی گھر کو آگ خاک وخون میں نہلانے والے قوم کے مجرم ہیں لہٰذا عوامی نیشنل پارٹی حسب روایت قوم میں سیاسی شعور اجاگر کر نے کیلئے جمہوری آئینی جدوجہد جاری ر کھے گی اور منقسم پشتونخوا وطن کو ایک وحدت پر ونے کیلئے پرعزم ہے فاٹا پشتونخوا انضمام کے مخالفین اپنی ڈوبتی کشی پار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

پشتون قومی زعماء سیاسی کارکنوں کی شمولیت سے حوصلہ اور امید بڑھا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، ضلعی قلعہ عبداللہ صدر اسد خان اچکزئی، گل باران افغان، ملک عمر غوث اچکزئی، حاجی عبدالواحد آکا، حاجی آغا محمد آکا، عبدالصادق کاریزوال، عبدالخالق حقمل، عبدالصادق ناراض، سید علی، جان محمد اور گلزار خان نے اڈہ کہول کلی حاجی عبدالواحد اور حاجی خیرو پانیزئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس سے پہلے اڈہ کہول حاجی عبدالواحد اور حاجی خیرو پانیزئی پہنچنے سے پہلے صوبائی صدر اور دیگر کا پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر حاجی عبدالواحد آکا ملیزئی، حاجی آغا محمد آکا ملیزئی، اور حاجی دوست محمد کی قیادت میں40 افراد نے پشتونخوامیپ جبکہ جان محمد، سید علی اور گل زار کی قیادت میں35 افراد نے جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اصغر خان اچکزئی نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسے قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکنوں کی شمولیت سے اعتماد اور حوصلہ بڑھا ہے اور ہم وعدہ کر تے ہیں کہ یہاں کے عوام کو درپیش سنگین معاشی مشکلات، روزگار کی فراہمی اور سب سے بڑھ کر یہاں پر امن وامان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چمن کے عوام نے جن جن قو توں کو رائے دی انہوں ںے ان کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کیا یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام کی طرز زندگی میں کوئی تبدیلی رہنما نہ ہوئی بلکہ ابتری اور مشکلات کے شکار ہو گئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی بلا تفریق علاقے میں یہاں پر آباد برادر مشکلات کے شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ پارٹی بلا تفریق علاقے میں یہاں پر آباد برادر قبیلوں کو یکجا اور نزدیک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔