|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

پنجگور :  بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کی فلاح وبہبود کے نام پر ملنے والی فنڈز کو زاتی مقاصد کے لیے بے مقصد اسکیموں کے نام پر خردبرد کیا گیا ہے پنجگور میں ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کا دعوی جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ہے عوام اج بھی روزگار اور علاج معالجے کی سہولتوں اور تعلیم کے لیے سرگردان اور پریشان ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دازی بونستان محلہ نواب جان اور نصیراحمد سے نیشنل پارٹی کے سرکردہ شَخصیات عبدالستار , ریاض احمد, شاہ محمد ,مسلم ,وزیر احمد صغیر احمد ,محمد اسلم ,خدادوست ,محمد الیاس ,َخداداد,عبدالغفار,حبیب اللہ ,عبدالباقی,ممتازاحمد,اعجاز احمد,محمدادم ,دلجان,محمد حنیف نے اپنے خاندان کے درجنوں افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر میراسداللہ کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس دوران نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہماری قربانیوں کا کھبی بھی قدر نہیں کیا اقتدار میں انے کے بعد محصوص لوگوں کو نواز کر متوسط طبقے کے ڈرامہ کو عملی جامعہ پہنایا اور ہمارے علاقے کے بنیادی مسائل جوں کے توں چھوڑ دیئے گئے ۔

سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ سیاست کرنے کا حق ہر جماعت کو ہے اور سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چائیے مگر نیشنل پارٹی نے جعل سازی کے زریعے اقتدار حاصل کرنے بعد علاقے میں جس قدر گند پھیلادیا ہے اس کے نقصانات قوم کو تین پشتوں تک بھگتنے پڑیں گے بلوچ نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند ہیں تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کا دور دور تک نام ونشان نہیں ہے ۔

جتنے بھی فنڈز ان چار سالوں کے دوران جعلی نمائندوں کو ملے تھے وہ چند مخصوص افراد کی عیاشیوں پر بے دردی کے ساتھ لٹائے گئے جن کا براہ راست فائدہ جعلی نمائندوں کی زات کو پہنچا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام امن ترقی اور روزگار چاہتے ہیں نوجوان طبقہ ہاتھوں میں ڈگریاں لیے کھبی ادھر تو ادھر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ان کے لیے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں ارہا ہے پنجگور واحد ضلع ہے جہاں چار سالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈز ائے مگر ایک بھی ایسا قابل زکر منصوبہ جو زمین پر دکھائی دے شروع نہ ہوسکا جس سے لوگوں کو روزگار اور ریلیف مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام بی این پی عوامی کے دور کو سہنرے دور کے طور پر یاد کررہے ہیں کیونکہ ہم نے اقتدار کو عو ام کی خوشحالی استعمال کیا میگا منصوبے منظور کرکے لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دلایا ۔

کالجز اور دیگر ٹیکنکل سینٹرز کی بنیاد رکھی جن کے ثمرات کئی پشتوں تک عوام کے لیے فائدہند رہیں گے اس دوران انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک پیش کی اور کہا کہ پنجگور کے نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل دینے کے لیے جہدوجہد اور کوششیں جاری رکھیں گے