|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

پنجگور : پنجگور سے کراچی کوئٹہ کا سفر مسافروں کی زندگیوں کے لیے رسک بن گیا مسافر بسوں پر تیل کی اسمگلنگ عروج پر ضلعی انتظامیہ نوٹس لے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کوئٹہ کراچی کے لیے بس سروس لوگوں کے لیے سہولت کی بجائے وبال جان بن گیا ہے ۔

بعض بس مالکان لوکل ٹرانسپورٹ کی اڑ میں تیل اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ میں مصروف ہیں روزانہ ہزاروں لیٹر ایرانی تیل ملک کے مختلف شہروں میں بسوں کے زریعے اسمگل کی جاتی ہے جس سے ان بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہیں اور پنجگور ملک کا واحد علاقہ ہے جہاں دقیانوسی ٹرانسپورٹ کا نظام قائم ہے ۔

بسیں انتہاہی حستہ حال ہیں بس اسٹاپ پر مسافروں کی سہولت کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ کرایہ من مانے وصول کیئے جاتے ہیں دوسری جانب بسوں کے خفیہ خانوں میں تیل کی موجودگی کسی تباہی سے کم نہیں ہوتی اگر خدانخواستہ اس دوران کوئی حادثہ پیش ایا تو گڈانی جیسا سانحہ پیش آ سکتا ہے ۔

پنجگور کے عوامی وسماجی حلقوں نے ٹرانسپورٹ کی اڑ میں شہریوں کے سفری حقوق سلب ہونے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بس مالکان یا مسافروں کو سہولت فراہم کریں یا مال برداری کرکے گڈز ٹرانسپورٹ کا کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بسوں میں تیل لے جانے پر فوری پابندی عائدکرکے سبزاب لیویز پوسٹ کو بحال کریں تاکہ مسافر بسوں کے زریعے تیل کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔