|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں جس ملک کے دیگر صوبوں سے نوکری اور دیگر مراعات کے حصول کی خاطر غیر قانونی ، جعلی اقدامات کے مرتکب بنتے جا رہے ہیں ۔

بلوچستان کے فرزندوں، نوجوانوں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف عمل ہے مرکزی حکومت اس سے قبل بھی بلوچستان کے ملازمت کے کوٹے پر عملدرآمد نہیں کر رہی ہے رہی سہی کسر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے پورے کئے جا رہے ہیں ۔

جعل سازی کے ذریعے ڈومیسائل بنانے کا عمل ناقابل برداشت عمل بنتا جا رہا ہے فوری طور پر اس حوالے سے باریک بینی کے ساتھ جانچ پڑتال کی جائے اور جعلی ڈومیسائل کو منسوخ کیا جائے ۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح ملک کے مختلف یونیورسٹیز انجینئرنگ اورمیڈیکل کالجز میں انہی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچستان کے کوٹے پر ایڈمشن اور دیگر سکالر شپ کی مد میں سہولیات حاصل کر رہے ہیں جو غیر قانونی اقدام ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح سکالرشپ کے ذریعے دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے یہی ڈومسائل کو استعمال میں لائے جا رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ مرکزی وصوبائی حکومت کے ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کے اس تشویش کو سمجھتے ہوئے فوری اقدامات کریں پنجاب ، خیبر پختونخوا،سندھ، اسلام آباد میں بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل کو جو استعمال کئے جا رہے ہیں یہ نوکریوں پر تعینات کئے گئے ان کے دوبارہ تصدیق کرائی جائے ۔

باریک بینی کیساتھ تاکہ مزید بلوچستان کے نوجوانوں کے حق تلفی نہیں ہے بلوچستان میں پہلے بھی احساس محرومی ، نا انصافیوں اورنصب صدی سے قومی نابرابری کے ذریعے جو پالیسی کرائی جائے اب انہیں ختم ہونی چا ہئے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستانیوں کے ضامن جماعت ہے ہمارے محور اور مقصد بھی یہی ہے کہ ماضی میں جو نا انصافیوں ، ناروا سلوک عوام کے ساتھ رکھا گیا اسے ختم ہونا چاہئے اس کے برعکس پارٹی ہر فورم پر عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔