|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی اور اصلاحی اجتماع جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ میں منعقد ہوئی جس سے صوبائی امیر مولانا فیض محمد، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی، صوبائی سنےئر نائب امیر مولوی انور الدین ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولوی کمال الدین، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالواحد صدیقی ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مفتی غلام حیدر، مولوی احمدجان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک عالم گیر جماعت ہے تمام امت مسلمہ کا نمائندہ جماعت ہے ہر وقت اپنے تہذیب کی جنگ لڑی ہے مغربی تہذیب زدہ آپکی کی پگڑی اور داڑھی والوں کو غیرپسندیدہ قرار دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے صفوں میں وحدت پیدا کرے اللہ تعالی کے لیے تمام تر اختلافات کو بالائی طاق رکھ کر آپنے آنے والے نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل کا آغاز ہم یہاں سے کریں آنے والا وقت جمعیت علماء اسلام کا ہے لیکن اس کے لیے محنت کی ضرورت ہے آج کے اجتماع میں شریک جمعیت علماء اسلام کے ذ مہ دار ساتھی احساس کریں اپنے مسولیت کا اللہ تعالی کے سامنے ہر ایک اپنے مسولیت کا جواب دینگے ۔جماعت میں صرف امیر ذمہ دار نہیں نہیں ہوتا ہر سطح کے لوگ اپنے حیثیت کے مطابق ذمہ دار ہے اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا کام باقی کاموں کے طرح دین کا کام سمجھ کر سرانجام دینے کی کوشش کریں ۔

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد کے قیادت میں جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ سے امریکہ مردہ باد ریلی اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جو جوائنٹ روڈ پر اختتام پذیر ہوا جو بعد جلسہ کا شکل اختیار کر لیا ۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نے کہا کہ مسلمان کا شیوہ ہونا چاہیے اگر ظلم کو ہاتھ سے روکے اور ہاتھ سے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہوں تو زبان سے روکے آج ہم سراپا احتجاج ہے برما کے مظلوم مسلمانوں پر جو مظالم ہورہی ہیں تاریخ کے بدترین مظالم ہیں ۔

مسلمانوں کے گوشت سے بوٹی بنا کر کڑھائی بنا لیتے ہیں اور اسلامی ممالک بذدلی کے شکنجے سے نہیں سکتے ہیں اپنے مظلوم بھائیوں کے خون پر سانپ سونگھ لی ہے کسی کو آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں ترکی کے غیرت مند قوم اور انکی جرات مند صدر اور وزیر اعظم کو جنہوں نے برما کی حکومت کو للکار کر کہا کہ اگر ظلم بند نہ کیا تو ہم کسی قسم کے سرحد کا پروا کرتے ہوئے بغیر اپنے مظلوم بھائیوں کے خون کے دفاع کے لیے نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسلامی ممالک اور خصوصا پاکستانی گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کے برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں میں آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق افغانستان لیبیا شام مصر پر حملے کرکے ان ممالک کو تباہ کرکے رکھ دیا لیکن پھر بھی امریکہ دہشت گرد نہیں عراق افغانستان لیبیا دہشت گرد ہے !

انہوں نے کہا کہ پورہ ہفتہ قائد جمعیت کے حکم پر ملک بھر میں مظاہرے ہونگے اسی سلسلے میں آج 14 ستمبر بروز 3 بجے کچلاک اور 15 ستمبر جمعہ کو 4 بجے کوئٹہ سٹی میں امریکہ اور برما حکومت کے خلاف مظاہرے ہونگے۔