|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں کئی سالوں سے پولیو مہم میں خدمات دینے والے محکمہ صحت کے 28ویکسینٹروں کو فارغ کردیا گیا ان کی جگہ پر ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کے مستقبل کو چپراسی چوکیداروں سوپروں کو ایریا انچارج بنا کر حوالے کردیا گیا ان پڑھ ایریا انچاج ٹیلی شیٹ میکرو پلان دیکھ کر پریشان ہوگئے ۔

نصیرآباد میں پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ والدین بچوں کے مستقبل کیلئے پریشان ہوگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں محکمہ صحت کے 28ویکسنیئٹرزکئی سالوں سے پولیو مہم میں خدمات سر انجام دے رہے تھے جن کی بدولت نصیرآباد میں کئی سالوں سے کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے گزشتہ روز محکمہ صحت نصیرآباد نے 28ویکسینٹروں کو پولیو مہم سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

ایریا انچارجوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ان کی جگہ پر چپراسی چوکیداروں سوپروں کو ایریا انچارج بنا کر حوالے کردیا گیا ان پڑھ ایریا انچاج ٹیلی شیٹ میکرو پلان دیکھ کر پریشان ہوگئے ہیں جبکہ نصیرآباد میں ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کے مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جن سے کئی بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے جبکہ محکمہ صحت نصیرآباد کے اس اقدام سے والدین بچوں کے مستقبل کیلئے پریشان ہوگئے ۔

دوسری جانب چیئرمین انسدادپولیو وڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر نے 28ویکسنیئٹروں کو فارغ کرنے ان کی جگہ ان پڑھ چپراسی چوکیداروں سوپروں کو ایریا انچارج بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔