|

وقتِ اشاعت :   6 دِن پہلے

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے خلاف اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دیا تا ہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔

استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے خلافف دائر اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران نامزد ملزم مجید خان اچکزئی کو عدالت کے رو برو پیش کیا ۔

عدالت نے ملزم رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی پر فرد جرم عائد کر دیا تا ہم مجید خان اچکزئی نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے آئندہ سماعت میں ملزم کے خلاف شہادت کے لئے گواہان کو طلب کر لیا۔

اغواء کیس کی سماعت19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی مجید خان اچکزئی کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملزم اس کیس میں ضمانت پر ہے مجاز عدالت جیل حکام کو ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کریں ۔