|

وقتِ اشاعت :   6 دِن پہلے

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان نے بلٹ سے بیلٹ تک کا سفر تہہ کرلیا اب ترقی اہل بلوچستان کی منزل ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے ان پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے بلوچستان کو اپنے مفادات کی بھینٹ چرھانے والوں کے لئے اب اس سرزمین اور عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ۔

ان خیالات کا اطہار انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی سوئی آمد کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کے دوران کیا وزرا ارکان اسمبلی سمیت سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنھبالا اس وقت بلوچستان بھر میں حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے مفادات پرستوں نے یہاں آگ اور خون کا بازارگرم کر رکھا تھا جسمیں معصوم اور بے گناہ لوگوں ایدھن کی طرح استعمال کیا جا رہا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسراقتدار آکر ایسی پالیسیاں مرتب کی جس کے تحت ہم آج بلوچستان کے حالات کو یکسر تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس جدوجہد میں بلوچستان کے عوام سمیت سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام نے بے شمار قربانیاں دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوئی اور ڈیرہ بگٹی کو پسماندہ رکھنے والی محض اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے سرگرم رہے یہی وجہ ہے کہ گیس فیلڈ کے مالک ہونے کے باوجود یہاں کے عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں اور اسکی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے ۔

جو یہاں کے عوامی نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اور ایوانوں میں جاکر سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام کے مسائل کوپس پشت ڈال کر اپنے مفادات کی تکمیل کرتے رہے اور جب غیروں نے پیسوں کی چمک دکھائی تو ایک ایسی نام نہاد لڑائی کا آگاز کر دیا جسمیں یہاں کے معصوم لوگوں کو گھونککر خود بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی گزرانے لگے مگر آج یہاں کے غیور عوام نے ان کے بندوق سے مسلط کئے گئے نظریے کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی ،امن اورتعلیم یافتی معاشرئے کی تشکیل کی جہد کا آغاز پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سال 2013کے انتخابات سے قبل اہل بلوچستان اور سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے ان پر مرحلہ وار عملدرآمد ہو رہا ہے اور ہمیں یہ یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سوئی ڈیر بگٹی کے عوام کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے انکی طرز زندگی کو بہتر بناے کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا مجھے انکی کی خدمت پر فخر ہے اور میں اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کے انکی خدمت فلاح اور ترقی میری سیاست کا محور رہی گی جس پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے میر سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ پاکستان ہاوس سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں تمام مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا ۔