|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ایک بیان کہا ہے کہ بی این پی2018 کے جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔

اس حوالے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اپنے اپنے اضلاع میں ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں اور عوامی رابطہ مہم اور عوام کے ساتھ مزید قریبی تعلقات استوارکر تے ہوئے اپنے جدوجہد کو تیز کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹریز ،آرگنائزر، ڈپٹی آرگنائزر بھی اپنے اضلاع میں ابھی سے حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے جنرل الیکشن کی تیاریاں اور کسی بھی کسر سے دریغ نہیں کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی کی قومی جمہوری وپارلیمانی، سیاسی عوامی قوتیں اور عوام کے احساسات وجذبات کی عین مطابق سیاسی جدوجہد پروان چڑھا رہی ہے اور ہماری جدوجہد و محور کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم بلوچستان کی عوامی کی مداوی ، پسماندگی ، قومی نا برابری کے خلاف جدوجہد کریں اور عوام کی حقیقی کی خوشحالی کیلئے مسلسل ثابت قدم ہو کر اپنی جہد کو تقویت دیتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے 2013 کے الیکشن میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرایا اور عوام مینڈیٹ پارٹی کے ساتھ ہے اور اسی طرح ضمنی انتخابات2017 میں عوام نے بھر پور انداز میں بی این پی کو ہی اپنا نجات دھندہ پارٹی تصور کیا اور بھر پور طریقے کوئٹہ چاغی میں ووٹ دے کر عوام نے ایک بار پھر حکمرانوں کو باور کرایا کہ بی این پی ہی بلوچستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے ۔

بلوچستان بھر میں پارٹی مضبوط ، فعال ، متحرک بنتی جا رہی ہے یہ ہماری سیاسی، اخلاقی کامیابی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام 2018 کے جنرل الیکشن میں بھی اپنا قیمتی ووٹ بی این پی کے حق میں دینگے اور ہمارے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ ہم بلوچستان کے بلوچ جملہ مسائل اور بلوچستانیوں کی حقوق کے حصول کیلئے ماضی میں بھی قربانیاں دیتے آرہے ہیں اب بھی ہم عوام کے امنگوں کے مطابق اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے ۔

انہوں نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بی این پی جمہوری، سیاسی سوچ وفکر ، فلسفے کو تقویت دیتے ہوئے اپنی جدوجہد کو ثابت قدمی، مستقل مزاجی اور جمہوریت طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے اور پارٹی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ۔

عوام کیساتھ ہمارے قربت اور رشتے کو کسی طور پر بھی کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے غیر متزلزل جدوجہد کر کے یہ ثابت کرایا کہ پارٹی ہی عوامی، اجتماعی، قومی مفادات کے حصول کیلئے پیچھے نہیں ہٹے گی۔