|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت 9 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

سیکورٹی ذرا ئع کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ عبداللہ اور نور محمد عرف چھوٹا وڈیرہ نے سات ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی رہنماء وڈیرہ اسماعیل پہاڑی اور سیکورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔

ہتھیار ڈالنے والے فراری فورسز ، گیس تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھےْ ۔سابق فراریوں کا کہنا تھا کہ انہیں ورغلایا گیا اور وہ بھٹک گئے تھے ، اب وہ ملک سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں اور آئندہ پرامن محب وطن شہری کی حیثیت سے زندگی گزرایں گے ۔

قبائلی رہنماء وڈیرہ اسماعیل پہاڑی نے کہا کہ بہک کر پہاڑوں پر جانے والے واپس آجائیں کیونکہ وہ ایک لاحاصل زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے بھائی حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھائیں اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیں۔