|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

سبی: سیکورٹی فورسز کا ضلع سبی کے علاقہ کٹ منڈائی میں آپریشن ردالفساد جاری ،کاروائی میں دو دہشت گردہلاک،دہشت گردوں کی شناخت کردی گئی ،نعشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی سبی114ونگ نے ضلع سبی کی سب تحصیل کٹ منڈائی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے سلسلے میں آپریشن کرتے ہوئے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے دہشت گردوں کی کمین گاہ کو تباہ کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد جاں بحق ہو گئے ۔

دونوں دہشت گردوں کی شناخت جیو خان اور جلب خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں دہشت گرد پولیس لیویز فورس کو قتل ڈکیتی سمیت دیگر دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے تاہم دونوں دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی ضروری کاروائی کے لیے پہنچاکر نعشوں کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔