|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

خضدار(نمائندہ آزادی) تحصیل نال ہزار گنجی درگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تحصیل نال کے علاقہ ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی دین محمد زہری جاں بحق ،گل محمد زہری اور نصیر احمد زہری شدید زخمی ہوگئے لیویز نے ضابطہ کارروائی کے بعد لعش ورثا کے حوالے کی اور زخمیوں کو علاج کی غرض سے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا ۔