|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی کے پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی،ایف سی کو دئیے گئے پو لیس اختیارات کی میعاد18اگست کوختم ہوگئی تھی ۔

محکمہ داخلہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق بلوچستان مین ایف سی کو دئیے گئے پولیس اختیارات کی میعاد18اگست کوختم ہوگئی تھی جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ان اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کیلئے ایک سمری وزیر اعلی بلوچستان کو ارسال کی جو ایک ہفتہ قبل وزیر اعلی بلوچستان نے منظور کرلی تھی۔

وزیر اعلی سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے وفاقی وزرات داخلہ کو حتمی منظوری کیلئے لیٹر ارسال کیا ،وفاقی وزرات سے منظوری ملنے کے بعد پیر بلوچستان میں ایف سی کو مزید تین ماہ کیلئے پولیس اختیارات دئیے جانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ، ایف سی کو پولیس اختیارات کے تحت چھاپوں اورگرفتاری کااختیارحاصل ہوگا