|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2017

اسلام آباد :  پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ تھا، جمہوری قوتیں جیت گئی ہیں۔

کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، جو آئین کو نہیں مانتا وہ پاکستان کو نہیں مانتا، جو بھی آئین کے خلاف ہو گا وہ غلط ہو گا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ تھا، جمہوری قوتیں جیت گئی ہیں،

میں نواز شریف، مریم نواز، کلثوم نواز کو ہمت اور جرات سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہو، این اے 120کی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، جو بھی آئین کے خلاف ہو گا وہ غلط ہو گا، ہم نے اس ملک کو جمہوری پاکستان بنانا ہے، جو آئین کو نہیں مانتا وہ پاکستان کو نہیں مانتا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو الزامات ہم پر لگ رہے ہیں ۔

اس کا علاج یہ نہیں ہے کہ ہم سخت بات کریں، ہم اب بھی علیحدگی پسندوں کو راضی کر سکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہو گا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے، سارے لوگ برابر ہیں، اس ملک میں انصاف کریں، انصاف لائیں اور سب کو انصاف دیں۔