|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2017

اسلام آباد: سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی )کے اجلاس میں 53.6 ارب روپے کی لاگت کے چوبیس منصوبے منظور جبکہ 27.1 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کے لیے بھجوادئے گئے ۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے گرڈ سٹیشن سے منسلک ٹرانسمیشن لائن220 کے وی کی تعمیر کے لیے 2948.11 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا جبکہ اسلام آباد زیرو پوائنٹ میں 220 کے وی کا 2541.98 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

اجلاس میں این ٹی ڈی سی کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے لیے 12802.55 ملین روپے کا پیش کیا جسے اجلاس نے ایکنک بھجوا دیا ۔ وزارت توانائی نے پورن ڈسٹرکٹ شانگلہ میں 132 کے وی گریڈ سٹیشن کی تشکیل کا منصوبہ پیش کیا ، جس کی کل لاگت529.69 ملین روپے دی گئی ، جس کا مقصد پارن شانگلہ میں وولٹیج لائن کو بہتر بنانے ، لائن نقصان کو کم کرنے اور صارفین کو نئے کونیکشنز فراہم کرنے کے لیے ہے ۔ جسے اجلاس نے منظور کر لیا۔

فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ،کرم ایجنسی کے علاقہ چمنجانا، سما بازار اورکزئی ایجنسی میں 4 ونگ کی رہائش کی تعمیر کے لیے 1422.392 ملین کا منصوبہ وزارت داخلہ نے پیش کیا نے جسے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ۔

مغربی سرحد کے سی اے ایف مینجمنٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان کے 2 سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر بنانے کے لیے 2167.00 ملین روپے اور 149.504 ملین روپے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ۔

مہمند ایجنسی فاٹا میں ہاشم ، سورن اور مینا باجوڑ ایجنسی 3 ونگ کی جگہ کی تعمیر کے لیے 1066.794 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کی اپ گریڈیشن کے لیے 2987.525 ملین روپے لاگت کا پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 8.9 ارب کی مالیت کے 3 پوزیشن پیپرز بھی منظور کر لیے گئے ۔

منگل کو سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام کی شرکت ، بلوچستان میں لسبیلا یونیورسٹی آف زراعت، پانی اور سمندری سائنس لیسبلا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 1448.685 ملین روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنا چوتھا منصوبہ 1769.845 ملین روہے کی لاگت کا بلتستان سکردو میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کی اپ گریڈیشن کے لیے 2987.525 ملین روپے لاگت کا پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 8.9 ارب کی مالیت کے 3 پوزیشن پیپرز بھی منظور کر لیے گئے ۔