|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلوچستان کے کوٹے میں جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہونیوالے افراد کی کاغذات کی چھان بین کو خوش آئند قرار دیا محکمہ شماریات غیر ملکی مہاجرین کی اعداد وشمار ظاہر کریں تاکہ غیر ملکی مہا جرین کی جعلی پاکستانی دستاویزات کے ذریعے بلوچستان میں ملازمتیں کرنے والوں کو بھی چھان بین ہو ۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی پالیسی کو ترک کر نے سے بلوچستان کی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہو گا بلوچستان کی معیشت اور امن میں خلل غیر ملکی مہا جرین کی لا کھوں کی تعداد میں موجود گی کے بدولت ہے اور ستم ظریفی ان غیر ملکی مہا جرین نے ملکی اداروں میں بلوچستان کے حقیقی عوام کا راستہ روک کر ملکی ترقی سے بھی محروم کر دیا ۔

بالکل اسی طرح دوسرے صوبوں کے افراد نے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے جعلی لوکل ڈومیسائل کے ذریعے وفاق میں بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی ہو کر بلوچستان کے نوجوانوں کی حق تلفی کی اور بلوچستان کے ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہو گئے ۔

بیان میں کہا گیا کہاانہی جعلی لوکل ڈومیسائل سے بھرتی ہونیوالے افراد نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والوں بیورو کریٹس کی ترقی کو بھی نقصان پہنچایا جس کی بدولت آج وفاق میں بلوچستان کے حقیقی بیورو کریٹس کا نہ ہونا ہے اور بلوچستان اپنی حقوق کی جنگ میں مشکلات کا شکارہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام کے حقوق کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے اور عوام ہی اپنے وطن کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔