|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

کوئٹہ:  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ جینوا میں بلوچستان فری مہم کی مذمت کر تے ہیں افغانستان اور ہندوستان پاکستان توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے جو لوگ جینوا میں فری بلوچستان مہم چلا رہے ہیں ہمارے دو ہمسایہ ممالک ان کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔

موجودہ حکومت فوری طور پر اپنے سفارتکار کو فوری طور پر طلب کر کے بھر پور احتجاج کریں بلوچستان کے فنڈز کو رائے ونڈ پر لگا دیا تحریک انصاف کی اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکمرانوں سے کرپشن کا حساب لیں گے تحریک انصاف میں جلد بڑے لوگ شامل ہونگے کیونکہ بڑے لو گوں کے بڑے مفادات ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں مسلم لیگ(ق) کے رہنماء اور سابق ضلعی ناظم میر شوکت بلوچ کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں خادم حسین وردگ، نوابزادہ شریف جو گیزئی، خدائے نور لالا سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پشتون ایک عظیم قوم ہے اور پشتون کلچر ڈے پر پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہیں اپنے بھائیوں کے ثقافت پر فخر کر تے ہیں پشتون وبلوچ صدیوں سے بلوچستان میں آباد ہے اور دو بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں کچھ لوگ دونوں بھائیوں کوایک ساتھ رہنے پر تحفظات ہے اور کچھ لوگوں کو ناگوار گزرتی ہے بلوچستان کے پشتون بھائی نے ہمیشہ لو گوں کی عزت واحترام کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جینوا میں کافی عرصے سے کچھ لو گوں نے ایک تحریک فری بلوچستان کے حوالے سے چلا رہے ہیں بہت دکھ ہے کہ ایک ایسے ملک میں فری بلوچستان تحریک چلائی جا رہی ہے جو خود ایک آزاد اور خود مختیار ریاست ہے افغانستان اور ہندوستان میں فری مہم بلوچستان ہو تا تو ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں مگر افسوس کہ اس ملک میں فری مہم بلوچستان چلائی جا رہی ہے جو خود ایک آزاد اور خود مختیار ریاست ہے بلوچستان کو توڑنے والے اپنے ہی کچھ لوگ ہے ۔

فری مہم میں سپورٹ کرنے والے ہمارے ازلی دشمن ہے جو پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے ہندوستان کے اکابرین نے شروع دن سے ہی ہمارے ملک کے خلاف سازشیں کی موجودہ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ جینوا اور سوئٹزر لینڈ کی حکومتوں سے بھر پور احتجاج کریں اور کچھ دنوں کیلئے اپنے سفارتکار کو واپس بلائے جائے تاکہ ان کو بھی احساس ہو کہ ہم غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق ضلعی ناظم خاران کی پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے مبارکباد دیتے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ پارٹی بحال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور پی ٹی آئی کے قائدین جلد ہی کوئٹہ اور ژوب ڈویژن کا دورہ کرینگے اور پارٹی سر براہ عمران خان کی ہدایت پر ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے بلوچستان کے عوام با شعور ہو چکے ہیں ۔

نواں کلی اور بلیلی میں شمولیتی پروگرام کئے اور لوگ جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں بڑے لو گوں کے بڑے مفادات ہے وہ اپنے مفادات حاصل کر کے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن اور نا انصافیاں جاری ہے کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ۔

سابق چیف سیکرٹری نے اربوں روپے کرپشن کر کے موجودہ حکومت نے ریڈ کارپٹ پر بھیج دیا اور بلوچستان کے کروڑوں روپے لیپس کر کے رائے ونڈ سٹی پر لگا دیا گیا اور سابق سیکرٹری خزانہ کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے لیکن اب تک کوئی کا رروائی نہیں کی گئی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اس کا سوموٹو نوٹس لیں پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام صورتحال کا احتساب کریں گے ۔

سابق ضلعی ناظم خاران شوکت بلوچ نے کہا ہے کہ خاران میں نومبر میں پی ٹی آئی کے قائدین کے لئے بڑا جلسہ رکھیں گے مستقبل پی ٹی آئی کا ہے خاران میں لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں وہاں کے منتخب نمائندے تمام فنڈز خرد برد کر کے انتخابا ت میں لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں اور بلوچستان کا وارث سردار یار محمد رند ہی ہے ۔