|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پرکار اورٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرکارپشین سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرالرسے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیواہلکارفوری طورپرجائے وقوعہ پہنچے اورزخمیوں اور لاشوں کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا جہاں زخمی 2 خواتیں کی حالت تشویش ناک ہے۔