|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2017

کوئٹہ :  ساحل وسائل بلوچوں کی ملکیت ہیں اس پر اختیار و حق حاکمیت کی جدوجہد جاری رہے گی پارٹی میں سینکڑوں افراد کی آج شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ بی این پی کو عوام نجات دہندہ پارٹی تصور کرتے ہیں پارلیمان اور قلم کو ہتھیار بنا کر حقوق حاصل کرینگے اور سرزمین کی حفاظت کی جدوجہد کرتے رہیں گے ۔

مردم شماری پر حکمران جماعت کی تشویش کا مقصد افغان مہاجرین کو شمار کروانا ہے عدالت عالیہ کا فیصلہ ہے کہ افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دور اور بلوچ آئی ڈی پیز شامل کیا جائے محکمہ شماریات کی ذمہ داری ہے کہ افغان مہاجرین کی تعداد سے عوام کو آگاہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبران اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، جمیلہ بلوچ ، ضلعی سینئر نائب صدر یونس بلوچ ، لقمان کاکڑ ، نجیب اللہ جتک ، احمد نواز بلوچ ، آغا خالد شاہ دلسوز ، جاوید جھالاوان ، ثناء مسرور بلوچ ، قاسم بنگلزئی ، نعمت اللہ شاہوانی نے ولی جیٹ شکاری اسٹریٹ سریاب میں خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام کے مہمان خاص آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد سفیر شاہوانی نے سرانجام دیئے شمولیت کرنے والوں میں نعمت اللہ شاہوانی عرف شکاری ، میر محمد بخش شاہوانی ، ثناء اللہ شاہوانی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کر لی ۔

اس موقع پر ظفر نیچاری ، شکیل بلوچ ، جلیل احمد ، مصطفی مگسی ، عبدالسلام مینگل ، رحیم داد مینگل ، امجد لانگو ، فرید بلوچ ، ہدایت اللہ جتک ، حاجی عالمگیر مینگل ، آصف دہوار بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ترقی پسند روشن خیال قومی جماعت ہے جو تمام اقوام کو احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنگ نظری کے سیاست کی حوصلہ شکنی کرتی ہے ۔

بی این پی کے منشور سے جو اتفاق کرتا ہے وہ پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے ہم تنگ نظری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلوچستان اور بلوچ قوم کی جدوجہد کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں پارٹی کونسل سیشن میں تین اہم فیصلے کئے گئے جن پارٹی جدوجہد کا محور و مقصد ہے ان میں سی پیک ، افغان مہاجرین ، مردم شماری شامل ہیں ۔

پارٹی ترقی کی مخالف نہیں گوادر سمیت جتنے بھی بڑے میگا پروجیکٹس ہیں ان پر بلوچوں کے خدشات و تحفظات کو دور کئے جائیں اور گوادر کے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانونی سازی کی جائے اور گوادر کے بلوچوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے حق حاکمیت و ملکیت کو تسلیم کیا جائے جو آئینی حوالے سے بھی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے گوادر سمیت ساحل وسائل پر ملکیت کو تسلیم کرانے کی جدوجہد کو غیر متزلزل انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں ۔

ہمیں ایسی ترقی و خوشحالی کی حمایت کریں گے جس میں بلوچوں کو اولیت دی جائے ہمارے حق کو تسلیم کیا جائے بلوچوں کی ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ، تہذیب و تمدن و قومی تشخص کی بقاء کو یقینی بنایا جائے

مقررین نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے پارٹی نے عملی طور پر جدوجہد کر کے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کو دور رکھنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور آئینی پٹیشن میں جو فیصلہ آیا وہ تاریخی فیصلہ تھا لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین جو کئی دہائیوں سے بلوچستان کی معیشت پر بوجھ ہیں۔

اب افغانستان کے حالات بہتر ہو چکی ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغان بھائیوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں مردم شماری میں جو افغان مہاجرین شمار کئے گئے ہیں ان کی تعداد سے عوام کو آگاہ کیا جائے جعلی شناختی کارڈ منسوخ اور ان کے نام ووٹر لسٹوں سے نکالا جائے ۔

پارٹی نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کر کے ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ، تہذیب تمدن کی حفاظت کو یقینی بنایا چند اضلاع ایسے بھی ہیں جس میں بلوچوں کی تعداد کم آئی ہے یہاں تک کہ آواران میں تین ہزار نفوس کا اضافہ ہوا 1932ء سے اب تک جتنی بار مردم شماری کرائی گئی بلوچوں کی آبادی 85فیصد سے زیادہ رہی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں وکارکنوں کو شہادت کرنے کا مقصد ہمیں پارلیمانی جدوجہد سے دور رکھنا چاہئے اس کے باوجود پارٹی رہنماء و کارکن مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کیلئے یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ جوق در جوق لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو ہم پر اعتماد کا اظہار رہے بی این پی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے 2018ء کے انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔

اکیسویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قلم کو اپنا ہتھیار بنا کر علم و شعور کی جدوجہد کے ذریعے حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں جن لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی

یہ درج ذیل ہے ظفر اللہ شاہوانی ، سیف الرحمان شاہوانی ، محمد قاسم بنگلزئی ، سرفراز شاہوانی ، میر شعیب شاہوانی ، میرمحمد سلیم شاہوانی ، سید احمد محمد حسنی ، نوید احمد محمد حسنی ، شکیل محمد حسنی ، عبدالصمد محمد حسنی ، در محمد محمد حسنی ، میر احمد محمد شہی ، شعیب محمد شہی ، سراج محمد شہی ، خلیل احمد محمد شہی ، نذیر محمد شہی ، سعید محمد شہی ، محمند محمد حسن محمد شہی ، نصیر احمد محمد شہی ، مقبول بنگلزئی ، ابوبکر بنگلزئی ، محمد یوسف بنگلزئی ، علیم خان بنگلزئی ، کرم خان بنگلزئی ، ثناء اللہ بنگلزئی ، رحمت اللہ بنگلزئی ، اسد اللہ بنگلزئی ، حاجی خیر محمد بنگلزئی ، کاشف بنگلزئی ، ناصر بنگلزئی ، عبدالنبی ڈومکی ، قادر ڈومکی ، محمد کریم ڈومکی ، محمد حسین ڈومکی ، سعید احمد رند ، قادر دوینی ، عبدالرحمان کرد ، ظہور شاہ زہری ، وحید زہری ، نوید مینگل ، محمد شریف مری ،محمد رؤف ببری ، جنگی خان ببری سمیت دیگر شامل ہیں ۔