|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گزین مری کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے ایسے قانون و آئین کے خلاف قرار دے کر اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت میں شامل ایک مخصوص گروپ بلوچستان کے جلاوطن رہنماوں کی واپسی میں رکاوٹ بن کر بلوچستان کے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی ڈاکٹرمالک بلوچ نے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی و جمہوری انداز میں کوششیں کی اور بلوچستان کے جلاوطن قیادت سے رابطہ بھی کیا اور پرامن بلوچستان پیکج کے ذریعے نوجوانوں کو واپسی کا راستہ بھی دیکھایا لیکن ان کے جانے کے بعد ان کی کوششوں پر پانی پھردی گئی اور سیاسی عمل کو سبوتاژکردیا گیا جس کی تازہ ترین مثال گزین مری کی وطن واپسی پر حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

گزین مری کے خلاف3 ایم پی او کا استعمال سیاسی و جمہوری عمل کو سبوتاژ کرناہے بیان میں کہاگیاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیاسی و قومی معاملات کو سیاسی و جمہوری انداز میں حل کرنا چاہتا ہے اور نیشنل پارٹی کی سوچ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی و قومی ہے اس لیے ایسے طاقت و قوت کے بجائے سیاسی انداز میں حل کرنے کی جانب پیش قدمی کرنی چائیے ۔

اس طرح کے غیرقانونی و غیر سیاسی اقدامات سے ان عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگئی جو بلوچستان میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہمیں تمام جلاوطن رہنماوں و نوجوانوں کو خوش آمدید کہنا چاہئے جو پاکستان میں آکر جمہوریت و جمہوری وسیاسی عمل کا حصہ بن کر بلوچستان کی ترقی میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔