|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2017

پاناما: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے دی۔

محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں کارلوس میلیو کو چت کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں ہی مخالف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

محمد وسیم کی اپنے پروفیشنل کیریئر کی یہ آٹھویں فائٹ تھی جب کہ باکسر کارلوس کی یہ 44 ویں فائٹ تھی تاہم محمد وسیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اپنی تمام انٹرنیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ 30 سالہ محمد وسیم کی رواں سال یہ تیسری فائٹ تھی اور انہوں نے جولائی میں پاناما کے ہی دو باکسرز ایوان ٹریجوس اور ایلیسر والڈیز کو دھول چٹائی تھی۔