|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2017

 واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہوگی۔

جیمز میٹس نے آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ افغان اسٹریٹجی پر پاکستان کے ساتھ چلنے کی ایک اور کوشش کی جائے، اگرچہ ہم اس کوشش میں ناکام ہوئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا آپشن دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کیلیے پالیسی میں پاکستان پر نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور طالبان کو شکست دینے میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا چکے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کیا تھا۔