|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ درگاہ فتح پور شریف خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22افراد کی شہادت اور درجنوں لوگوں کا زخمی ہونا قابل مذمت عمل ہے ۔

گزشتہ ڈیڑھ سال میں درگاہ شاہ نورانی ، سول ہسپتال ، پی ٹی سی کالج سانحات رونما ہو چکے ہیں موجودہ حکمرانوں کے دور میں پے در پے واقعات سے بلوچستان کا ہر طبقہ فکر متاثر ہوا ہے ہو لمحہ فکریہ ہے مقدس مقامات بھی اس محفوظ نہیں رہے حکومتی اپنی ناکامی کو ماننے سے انکاری ہے بڑے واقعات کی لفاظی حد تک مذمت کا عمل جاری ہے ۔

گزشتہ روز کے واقعہ میں زخمی افراد کے علاج معالجے کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ جھل مگسی بلوچستان کے عوام پہلے ہی کسمپرسی کا شکار ہیں زخمی افراد میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں بڑے بڑے دعوؤں سے معاملات حل نہیں ہو سکتے جن بھی زخمی ہیں ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں بڑے حادثات کا رونما ہونا المیہ سے کم نہیں موجودہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں حالیہ واقعات میں ملوث سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

دہشت گرد کی روک تھام کیلئے دعوے تو ہر واقعے کے بعد کئے جائیں گے مگر عملی طور پر اقدامات نہیں کئے جاتے بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور جو زخمی ہیں جلد اللہ تعالیٰ صحت یابی نصیب فرمائے ۔