|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2017

ماسکو: سعودی حکومت نے حال ہی میں ہزاروں کی تعداد میں مسجدوں کے انتہا پسند امام کو ان کے عہدوں سے بر طرف کیا ہے ۔

یہ بات روسی میڈیا کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بتائی جو شاہ سعودیہ کے ساتھ روس کے دورے پر تشریف لائے تھے ہم کسی کو بھی انتہا پسند خیالات کے پر چار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے خصوصا وہ علماء جو ملک میں دہشت گردی انتہا پسندی کا پروپیگنڈا کرتے ہیں ہم جدید علوم کے فروغ کے لئے کام کر رہے اور اپنا تعلیمی نظام رائج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عربیہ روس کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کرے گا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک داعش کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ۔

سعودی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ قطر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ قطر انتہا پسندی اور دہشت گردی کی اعدادوبند کر دے گا ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ قطر ہمارے مطالبات تسلیم کرے گا۔