|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2017

کوہلو:  بلوچستان کے پسماندہ ضلع کوہلو کے صحافیوں نے ضلع میں پولیس غنڈاگردی سے تنگ آکر ڈسٹرکٹ پریس کلب بند کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس صدر زیب دار مری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر طاہر مری،نائب صدر احمد نواز،جنرل سیکرٹری ناظم شاہ،فنانس سیکرٹری محمد یوسف،انفارمیشن سیکرٹری مجیب احمد،جمال مری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس غنڈاگردی سے تنگ آکر ضلع کے پریس کلب کو بند جبکہ صحافیوں نے صحافت کو خیر آباد کردیا صحافیوں نے کہا پولیس کی جانب سے آئے روز صحافیوں کو بے جا تشدد ،گرفتار کرنا اور کوریج سے روکنا شامل ہے ۔

ایس پی کوہلو اور ڈی آئی جی سبی کو نوٹس دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی جس کے بعد صحافیوں نے ضلع میں غیر معینہ مدت کے لئے صحافت کو خیر آباد کردیا ہے ۔