|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2017

لندن : سڈنی آئس لینڈ ، سربیا اور آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق دس میچز کھیلے گئے ،مقدونیہ ، اٹلی ، آئس لینڈ ، آسٹریا ، سربیا ،آسٹریلیا ، کروشیا ، آئر لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ فن لینڈ اور ترکی کا میچ برابر رہا ۔

ایشیا کوالیفائی زون میں گزشتہ روز ایک آسٹریلیا اور شام کے درمیان کھیلا گیا ۔ سڈنی کے اینز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز بڑی تیز ی سے ہوا ۔ کھیل کے 6ویں منٹ میں عمر لوما سے گول کر کے شام کو ٹیم کو برتری دلا دی ۔ اس کے سات منٹ بعد ہی ایورٹن کے سابق کھلاڑی ٹیم کیہیل نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھی۔ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی ۔

دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا ۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔ دوسرے ہاف کے 109منٹ میں ٹیم کیہیل نے گول کر کے مقابلہ 2-1کر دیا ۔ جو کہ آخری وقت تک برقرار رہا ۔ اس طرح آسٹریلیا نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا اور شام کا ورلڈ میں کھیلنے کا خواب چکنا چور کر دیا ۔ یورپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گزشتہ روز نو میچز کھیلے گئے ۔

پہلا میچ اٹلی اور البانیہ کے درمیان کھیلا گیا ۔ جوکہ اٹلی نے 1-0سے جیت لیا ۔ میچ کا واحد گول انتونیو کینراوا نے کیا ۔ دوسرا میچ ویرات اسٹیٖڈ ین میں فن لینڈ اور ترکی کے درمیان کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں بغیر کسی گول سے برابر تھی۔ میچ کے 57منٹ میں ترکی کے سنک گول کیا ۔ میچ کے 76ویں منٹ پالوس ارجوری نے گول کر کے مقابلہ 1-1 کر دیا ۔ اس کے سات منٹ بعد سنک گول کر کے ترکی کو بھر سے میچ میں واپسی دلا دی ۔

لیکن ترکش ٹیم برتر ی برقرار نہ رکھ سکی اور کھیل کے 86ویں منٹ میں فن لینڈ کے جویل پو ہجنپال نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔ اس طرح یہ میچ 2-2کی برابری پر ختم ہوا۔

تیسر ے میچ میں آئس لینڈ نے کوسووو کو 2-0سے ہر ا کرپہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ واضح رہے یورو کپ میں بھی آئس لینڈ نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرے بھی کیا تھا۔ ایک اور میچ میں مقدونیہ نے کیچسٹنسٹین کو 4-0مات دیدی۔ فتح ٹیم کی جانب سے اینس بردی ، آرینجن ادیمی ، ایکسزینٖڈر اور ویسر نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔ اسپین نے دلچپ مقابلے کے بعد اسرائیل کو 1-0سے شکست دیدی ۔ اسپین کی جانب سے الارامینڈی نے گول کیا ۔

آسٹریانے مالڈووا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ۔ آسٹریا کے طرف سے لوئس شوب نے گول کیا ۔ساتویں کھیلے گیا میچ سربیا اور جاجیا کے درمیان ہوا ۔ جس کو سربیا نے 1-0 سے جیت کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔دوسری جانب کروشیا نے یوکرین کو 2-0سے مات دیدی ۔ میچ کے دونوں گول اندراج کروامیر نے کئے ۔ آخری میچ کارڈف سٹی اسٹیڈیم میں ویلز اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔

میچ کے آغاز بڑی تیزی سے ہوا ۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی ۔ دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں جیمز مکلیان گول کر کے آئرلینڈ کو برتری دلا دی جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار ہی اور طرح میچ ہراجانے کے بعد ویلز کی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی جبکہ آئرلینڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ اگر وہ اپنا پلے آف میچ جیت جائے تو وہ عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے ۔