|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2017

ساؤپولو ، کوئٹنا : روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کیلئے 32ٹیموں میں سے 23ٹیمیں عالمی کپ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ جس میں مصر ، نائجیریا،ایران،جاپان،جمہوریہ کوریا ،سعودی عرب،بیلجیم،انگلینڈ،فرانس،جرمنی،آئس لینڈ،پولینڈ،پرتگال،روس،سربیا،سپین،کوسٹا ریکا،میکسیکو،پاناما،ارجنٹائن، برازیل، کولمبیاااوریوراگوئے کوالیفائنگ کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز 18میچز کے فیصلہ ہوئے برازیل ، ارجنٹائن ، وینیز ویلا، یوراگوئے ، ہنڈورس ،پاناما ،ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، بیلجیم،بوسنیا ، فرانس ، یونان، ہنگری لاتونا ، نیدرلینڈ اور پرتگال نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ لیگزمبرگ اور بلغاریہ ،پیرو اور کولمبیا کا میچ برابر رہا ۔

تفصیلا ت کے مطابق جنوبی امر یکہ کوالیفائنگ زون میں پانچ میچز کھیلے گئے ، پہلا میچ برازیل کے شہر ساؤپالو میں برازیل اور چلی کے درمیان الانز پارک اسٹیڈیم میں ہوا۔ جس کو برازیل نے 3-0سے جیت کر چلی کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا ۔

برازیل کی جانب سے گبرائیل جزز نے دواور پولینو نے ایک گول اسکور کیا ۔ دوسرا میچ ایکواڈر اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا گیا ۔ ورلڈ میں کوالیفائنگ کرنے کے لیے میسی الیون کو میچ جیتنا ڈضروری تھا ۔

کھیل کے پہلے ہی منٹ میں ایکواڈر کے اندریس ابرا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ اجنٹائن کی ٹیم نے گو ل کے خصارے کے بعد شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل کے 12ویں منٹ میں میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس کے آٹھ بعد میسی نے دوسرا گول کر کے اجنٹائن کو 2-1کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میسی الیون کو ایکواڈور کیخلاف 2-1کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں کھیل کا آغاز شاندار رہا ۔

میسی الیون کی ٹیم پورے ہاف میں چھائی رہی اور کھیل 62ویں منٹ میسی نے اپنی ہٹ ٹرک پوری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔ اور اس طرح یہ میچ ارجنٹائن نے 3-1سے جیت کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

واضح رہے میسی کوالیفائنگ راؤنڈ میں 20گول کرنے والے پہلے جنوبی ا مریکی کھلاڑی بن گئے ۔ ایک اور کوالیفائر میں امریکی ٹیم کو ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو نے دو صفر سے شکست دی۔

دوسری جانب امریکا فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء میں کوالیفائی کرنی میں ناکام رہا اور ٹورنا منٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

30 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب امریکا فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا۔ایک اور میچ میں وینیز ویلا،پیراگوئے کو ہرا دیا ۔ پیرو اور کولمبیا کا میچ 1-1گول برابر رہا ۔

پیروکی ٹیم نے پلے آف راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔ دوسری جانب یوراگوئے نے بولیویا کو شکست دیکر عالمی کپ میں جبکہ بنالی ۔ یورپ کوالیفائنگ زون میں نو میچز کے فیصلے ہوئے ۔

پہلا میچ بیلجیم اور سارس کے درمیان کھیلا گیا ۔ جوکہ بیلجیم 4-0 سے جیت کر ورلڈ کیلئے کوالیفائی کر لیاْ ۔

بوسینا نے استونیا کو 2-1ہرا دیا ۔ ایک اور میچ میں فرانس نے بیلا روس کو 2-1مات دیکر عالمی کپ میں جگہ بنا لی ۔ ہنگری نے فاور آئی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوئی ۔

لاتویا نے اندورا کو 4-0 شکست دی۔ لیگزمبرگ اور بلغاریہ کا میچ 1-1گول سے برا بررہا ۔ ایمسٹرڈیم کے شہر میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈ نے سویڈن کو 2-0سے ہرا دیا لیکن ورلڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی جبکہ سویڈن کی ٹیم نے پلے آف راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
یہ میچ نیدر لینڈ کی ٹیم 8-0سے جیتنا ضروری تھا لیکن ٹیم صرف میچ کو 2-0 سے ہی جیتنے میں کامیاب رہی ۔آخری میچ میں پرتگال نے سوئٹز لینڈ کو 2-0مات دیکر عالمی کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ۔۔ فتح ٹیم کی جانب سے آندرے سلوا نے دو نوں گول اسکور کئے ۔