|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2017

کوئٹہ :  کوئٹہ کی احتساب عدالت i نے اسٹنٹس گھپلہ کیس میں گرفتار ڈاکٹر محمد یوسف بزنجو سمیت دیگر ملزمان کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت i عبدالمجید ناصر کے رو برو ایم ایس ڈی بلوچستان میں شعبہ قلب کے مریضوں کے لئے خریدے گئے اسٹنٹس میں خرد برد کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے گرفتار ملزمان ایم ایس ڈی بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد یوسف بزنجو،ا سٹنٹس فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈاکٹر محمد نوشیرواں یار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر احمد علی اسلم کو بحراست احتساب عدالت میں پیش کیاگیا ۔

کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر عابد امین بر ضمانت عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت نیب نے عدالت سے گرفتار ملزمان کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے نیب کی استدعا پر ملزمان کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

واضع رہے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے 16 سے 24 ہزار کے اسٹنٹ90 ہزار سے ایک لاکھ 17 ہزار میں خریدے جس سے قومی خزانے کو 10کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔