|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2017

کوئٹہ :  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سالانہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں صوبہ بھر کے غریب اولس بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں پینے کے پانی کیلئے میلوں کا سفر طے کر نا پڑتا ہے ۔

سرکاری سکولوں کی حالت پہلے سے ابتر کی طرف گامزن ہے ہسپتالوں میں جان بچا نے والی ادویات کی خریداری میں صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں کرپشن اور ناقص ادویات خریداری کے الزامات لگا رہے ہیں

ہم پو چھنا چا ہتے ہیں کہ قوم کے نام پر بر سر اقتدار جماعت نے غریب اولس کے کونسے مسائل حل کئے ’’ یہ وژن لیس‘‘ گروہ ہے لہٰذا پارٹی کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نکلیں اور اولس میں شعور اجاگر کرنے اور حکمرانوں کی اصلی چہرہ ان پر عیاں کریں۔

27 اکتوبر پشین جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفند یار ولی خان کی شرکت روشن صبح کی نوید ے کر رہے گی ان خیالات کا اطہار انہوں نے ضلع لورالائی میں پارٹی سینئر اراکین اور نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلعی صدر بسم اللہ لونی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین ، صوبائی سیکرٹری ثقافت ژڑ گل ترہ کئی، اراکین مرکزی کمیٹی گنو خان غلزئی، جاوید کاکڑ، شیر زمان صافی، سلام ناصر اور دیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ جتنے بھی دعوے کئے گئے وہ دعوے ہی رہ گئے ۔

قوم اور مذہب لہواؤں نے40 سال سے پشتون قوم کو دھوکے میں رکھا نہ تو شرعی نظام کیلئے انہیں قانون سازی کی توفیق ہوئی اور نہ ہی دوسرے کو قومی ایشوز حل کرنے کی آج پشتو نوں کی ایک وحدت کی راہ میں روڑے اٹکا ہوئے ہیں اور قبائلیوں کو مزید تاریک راہوں کے مسافر بنا نے پر تلے ہوئے آزاد قبائل کے نام پر جو غلامی کی زندگی وہاں کے عوام گزار ہے ہیں ۔

وہ مذکورہ لیڈران اپنے لئے کیوں پسند نہیں کرتے لہٰذا اس تمام تر صورتحال میں جب حکمران مقتدر قو تیں اور قوم ومذہب کے نام پر سیاست کرنیوالے ایک پیچ پر پشتون دشمن اقدام پر متفق ہیں تو ایسی صورت میں حال میں عوامی نیشنل پارٹی اور ملی مشرف اسفند یار ولی خان نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ فاٹا پشتونخوا انضمام ، سی پیک مغربی روٹ پر عملدرآمد اور وسائل پر دسترس حاسل کرنے کیلئے پورے پشتونخوا وطن اولس آگا ہی مہم شروع کی جا رہی ہے اور27 اکتوبر کو پشین جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

بعد ازاں صوبائی صددر اصغر خان اچکزئی پارٹی وفد کے ہمراہ لونی چلے گئے جہاں انہوں نے ضلع لورالائی کے صدر بسم اللہ خان لونی کے بھائی کی شادی اور عشائیہ میں شرکت کی۔