|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ قوم کو گزشتہ چار عشروں سے اندھیرے میں رکھ کر مخصوص گروہوں نے ذاتی مفادات کو تقویت دی ۔

جن ایشوز کی بنیاد پر قومی تحریک کے پیٹھ پر خنجر گھونپا گیا اقتدار ملتے ہی وہ تمام دعوے اور وعدے کو یکسر بھلادیئے گئے ۔جبکہ مذہب اور اسلام کے نام لہواؤں نے اسلام آباد کو مسکن بنا لیا اور وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا گیا ۔

فکر باچاخان کے سوا تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں لہذا پارٹی کے ذمہداران 27اکتوبر جلسہ عام اورملی مشر اسفند یار ولی خان کے تاریخی خطاب کیلئے اولس کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو بروقت اداکریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دکی میں پارٹی کے سینئر اراکین سے بات چیت کے دوران کیا ۔اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا،رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ ،عبدالحکیم کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ پشتونوں کے حالات گزشتہ چار سالوں کے دوران مزید تنزلی کی طرف گامزن ہے ۔تمام شعبوں میں بالخصوص صحت ،تعلیم ،زراعت کے شعبے روبزول ہے ،پینے کے پانی کی قلت ہے جبکہ بجلی کی وجہ سے زراعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے حکمران عوام الناس کے حقوق غضب کررکھے ہیں کرپشن کمیشن ،قبضہ گری کی داستانیں ہر خاص وعام کے سامنے ہیں ۔

جو وعوے او روعدے پشتونوں سے کئے گئے وہ تمام دھرے کے دھرے رہ گئے لہذا ان حالات میں قوم کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی کی دور اندیشن وسیع النظر قوم دوست سیاست پر لگی ہوئی ہیں اور مذہبی ،انتہا پسندوں اور نا م نہاد تنگ اقوام پرستون سے بیزار آچکے ہیں اور گلی گلی فکر باچا خان کی پرچم کو اولیت ہیں او ر27اکتوبر کو پشین جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ 

دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا کے مطابق 27اکتوبر پشین جلسہ عام بارے تیاریوں زور وشور سے جاری ہیں جس میں ملی مشر اسفندیار ولی خان شرکت کرینگے ۔جلسہ عام بارے مختلف کمیٹیان تشکیل دیئے گئے ہیں اور مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن منعقد کئے جارہے ہیں ۔

اس سلسلے میں 15اکتوبر ضلع پشین کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن رکن مرکزی کمیٹی عبدالباری کاکڑ کے رہائش گاہ پر منعقد ہوگا ۔21اکتوبر تحصیل چمن ورکرز کنونشن صبح 10بجے باچاخان مرکز جبکہ تحصیل قلعہ عبداللہ ورکرز کنونشن کاکا جی برمہ باچاخان مرکز پیر علیزئی جبکہ ضلع زیارت کے زیر اہتمام 22اکتوبر صبح 10بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ورکرز کنونشن منعقد ہوگا ۔

مابت کاکا نے کہاکہ صوبے کے مخدوش حالات میں ملی مشر اسفندیار ولی خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے او رمحکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کے بحالی وسائل پر دسترس میں معاون ومدد گار ثابت ہوگا ایسے حالات میں جب وفاقی اور صوبائی حکومتیں پشتونوں کے حقوق سے انکاری ہیں ۔

فاٹاپشتونخوا واضح اعلان کے باوجود انضمام میں رکاوٹیں ،سی پیک مغربی روٹ پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے کام لینے جیسے قوم دشمن عملیات کے خاتمے میں کلیدی کردار کے حامل رہیگا ۔