|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2017

عابد جان: افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے عابد جان ایئرپورٹ سے اڑنے والا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان کے ائیرپورٹ سے اڑنے والا کارگو طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کارگو جہاز فرانسیسی فوج کے سامان کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جارہا تھا لیکن تیز بارش اور خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔