|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت دوسرے اہلکار اور ایک بچے کے زخمی ہونے پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے اور گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو مؤثر طور پر ناکام بنایا جاسکے۔ 

انہوں نے فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔