|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2017

کوئٹہ+سبی : جوڈیشل مجسٹریٹ Vii کی عدالت میں نوابزادہ گزین مری کی کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے نوابزادہ گزین مری کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹVii جمعہ خان مندوخیل کی عدالت میں نوابزادہ گزین مری کی کار سرکار مداخلت کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے نوابزادہ گزین مری کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ،ملزم کی جانب سے عدالت میں ان کے وکیل رحمت اللہ مندوخیل پیش ہوئے۔

وکیل کے درخواست پر معزز عدالت نے ملزم کو آج کے پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا ، تفصیلات کے مطابق قتل ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت میں ہوا ۔

سماعت کے موقع پر ملزم کی جانب سے ان کے وکیل رحمت اللہ مندوخیل پیش ہوئے اور معزز عدالت میں ملزم کی جانب سے ایک درخواست دیتے ہوئے اپنے موکل کوآج کی پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دینے کی اپیل کی جس پر معز ز جج نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو آج کے پیشی میں حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کر دیا،سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی میر مراد بخش مری نے کی۔