|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21واں اجلاس شروع ہوگیا اجلاس میں سرحدی صورتحال دوطرفہ سیکورٹی معاملات،امیگریشن ،تجارت اور راہداری سسٹم سے متعلق امور زیربحث آئیں گے ۔

پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کررہے ہیں ۔سکریٹری داخلہ بلوچستان ،آئی جی پولیس اور دیگر سول وعسکری حکام اجلاس میں شریک ہیں ۔

بیس رکنی ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان علی اصغرمیر شکاری کررہے ہیں،قونصل جنرل سلامی جمہوری ایران بلوچستان کوئٹہ محمد رفیعی بھی وفد میں شامل ہیں ۔جوائنٹ بارڈر کمیشن کااجلاس تین روز جاری رہیگا۔

اجلاس میں پاک ایران سرحدی معاملات،امیگریشن ،تجارت اور راہداری سسٹم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر گوادر کی اہم شاہراؤں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔