|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2017

ہنگو:کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے نری کنڈاؤ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے دہشت گرد کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔ مکان کے ملبے سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔