|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیزکے مذمتی بیان میں گزشتہ روز اسلام آباد میں پشتون بلوچ طلباء پر لاٹھی چارج اور انہیں وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا نے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ایسا دلخراش واقعہ سے ثابت ہو تا ہے کہ اسلام آباد اور یونیورسٹی کے انتظامیہ کی ایسے اقدامات سے ثابت ہو تا ہے کہ اب بھی بلوچ وپشتون بلوچ اور بلوچستانی طلباء کیساتھ ناروا سلوک اور ایسے روش رکھنا نا قابل برداشت ہے ۔

پارٹی کی جانب سے طلباء اور بلوچ پشتون اور بلوچستانی نوجوانوں کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایسی نارواسلوک اور پالیسیاں ناانصافیوں پر مبنی ہے ۔

بلوچستان کی طلباء علم کی حصول کیلئے گئے ہیں لیکن وہاں پر انہیں تشدد نا انصافیوں اور جیل ور زندان کا نشانہ بنایا گیا جو حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہو نی چاہے فوری طور پر انتظامیہ اور اس واقعہ میں ملوث اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

طلباء کے مسائل کئے جائے اور انہیں فوری طور جیل اور زندانوں سے مقدمات ختم کر کے انہیں رہائی دی جائے کیونکہ بی این پی بلوچستان کی فرزندوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو اس قسم کے ناورا سلوک جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کو ترجیح دیتی ہے ۔

اگر مقدمات کے خاتمے اور ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی نہیں کی تھی جو تشدد کے واقعہ میں ملوث ہے جنہوں نے نوجوانوں کو بے رحمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا اگر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اگر ان کے مسائل نہیں کئے گئے تو پارٹی شدید احتجاج کرے گی او رہر فورم پر آواز بلند کرنے پراولین ترجیح دینگے۔