|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

کوئٹہ : ضلع تربت میں پاک نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ پولیس کانسٹیبل اور بچے سمیت 9افراد زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تربت بازار میں پاک نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد عظیم ولد قادر بخش ،سلمان ولد یاسین ،فیصل ولد محمد شاہ ،حبیب اللہ ولد شیرین ،محمد حنیف ولد پیر بخش ،محمد وارث ولد عبدالوحید ،حاتم ولد قادر بخش ،پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اورا یک بچہ سلیمان ولد محمد یاسر شدید زخمی ہوگئے ۔

واقع کے بعد ایف سی اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی دھماکے میں شدید دو زخمیوں فوری طورپر کراچی روانہ کردیا گیا ۔