|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2017

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آخری اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو دو کٹوں شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کی آخری اوور میں جیت کا سہرا شاداب کو جاتا ہے جنھوں نے ایک چھکا مار کی جیت کی راہ ہموار کر دی۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا ہے اور چوتھے اوور میں فخر زمان تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لیے لیکن صرف ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد شعیب ملک اور احمد شہزاد نے سکور کو 50 رنز پر پہنچایا تو احمد شہزاد باؤنڈری لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سکور جب 55 رنز پر پہنچا تو شعیب ملک 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 94 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بنا کر ایک اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

100 کے مجموعی سکور پر عماد وسیم 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اسی اوور میں کپتان سرفراز دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

میچ کی پہلی اننگز کی خاص بات فہیم اشرف کی ہیٹ ٹرک تھی جو پاکستان کے پہلے بولر بن گئے جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک حاصل کی۔

سری لنکا نے اپنی پوری اننگز 124 رنز نو وکٹوں کے نقصان پر ختم کی۔

پاکستان نے آخری چار اوورز میں تباہ کن بولنگ کی اور سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی صرف 18 رنز پر آؤٹ کر دیے۔

فہیم اشرف نے تین جبکہ حسن علی نے دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ساتویں اوور میں 43 رنز کے سکور پر سری لنکا کی پہلی وکٹ گری جب مناویرا تیز رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 19 رنز بنائے۔

17ویں اور میں پاکستان کو بالآخر دوسری کامیابی نصیب ہوئی جب 63 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد سماراوکراما اننگز میں رن آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے 32 رنز بنائے۔

سری لنکا کے اوپنر گناتھیلاکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اسی اوور میں فوراً بعد 51 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے۔

18ویں اوور میں پاکستان نے ایک بار پھر دو وکٹیں حاصل کیں جب پراسانا رن آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے اور اس کے بعد حسن علی نے کپتان پریرا کو تین رنز پر آؤٹ کر دیا۔

19ویں اوور میں ایک بار پھر پاکستان نے تین کھلاڑی آؤٹ کر دیے جب فہیم اشرف نے پہلے اشارا ادانا اور پھر اداوتے کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کر دیا۔ شناکا کو آؤٹ کر کے انھوں نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔کرکٹپاکستان کے بولر سری لنکا کے خلاف بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں


آج کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میں پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ سیریز کا آخری میچ لاہور میں 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا نے پاکستان کو دو صفر سے ہرا دیا تھا جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ صفر سے شکست فاش دی تھی۔