|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2017

گوادر: گوادر کار ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیورز کی گوادر پہنچنے پر مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کار ریلی میں حصہ لینے والے تمام ڈرائیورزنے شرکت کی۔

اس تربیتی اجلاس میں کار ریلی میں شرکت کرنے والے شرکاء کوقوائد و ضوابط سمیت دوسرے پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی ،ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ وہ کل صبح اپنی رجسٹریشن اور قوالیفکشن کو یقینی بنائیں۔

گوادر کار ریلی مسلسل دوسرے سال بھی رئیس ایسوسی ایٹس اینڈ انٹرپرائسز کی جانب سے منعقد کیا جارہا جبکہ اس کار ریلی کو پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھی تعاون حاصل ہے۔

کار ریلی میں ملک کے مشہور ریسر حصہ لے رہے ہیں جن میں نادر مگسی،پیرصاحب دادہ سلطان،رونی پٹیل،تلال رئیس،زین محمد و دیگر شامل میں جبکہ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم جام کمال بھی اس کار ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔

گوادر کار ریلی 29سے لیکر31ستمبر تک جاری رہے گاجس میں 100سے زائد ریسرز حصہ دار ہیں جن میں چالیس مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔

گوادر کار ریلی کے چیف آرگنائزر طلال رئیسی نے انتخاب نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کار ریلی کے انعقاد کا مقصد گوادر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے اور مقامی لوگوں کو اس میں شامل کرنا سب سے بڑی ترجیح ہے۔