|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2017

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکام نے عسکریت پسند کمانڈر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی اہلیہ سمیت زیرِ حراست چار خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا ہے۔

ان خواتین کی رہائی کا اعلان صوبائی وزیرِ داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کیا۔

ان میں فضیلہ بلوچ اور ان کی بیٹی کے علاوہ گوریلا کمانڈر اسلم بلوچ کی بہن اور دیگر رشتہ دار خواتین شامل ہیں۔

ان بلوچ خواتین کی گرفتاری کے بارے میں متضاد موقف سامنے آئے تھے۔

میر سرفراز بگٹی نے جمعے کی شام وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چار خواتین اور تین بچوں کو 30 اکتوبر کو افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خواتین میں ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ ، اسلم بلوچ کی بہن اور کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے ڈپٹی کمانڈر دلیپ کی اہلیہ شامل تھیں۔