|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

 واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 27 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی جس میں 50 سے زائد افرد شریک تھے اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 35 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چرچ میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔