|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2017

حب: مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے قریب کنڈ ملیر کے مقام پر کوچ کو حادثہ فرنٹیئر کور کے 22 جوان زخمی ہوگئے ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی سے تربت جانے والی ملا جان کوچ ٹائر بسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی حادثے میں 22 ایف سی کے جوان زخمی ہوئے گئے ۔

اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار لیاری عبدالسلام بلوچ اور انچارج لیویز چیک پوسٹ ہنگول عبدالجلیل سومرو لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ گئے لیویز فورس کوسٹ گارڈ اور ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو کرنے کے بعد تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ایل ڈبلیو ٹی اور لائف کے رضاکاروں نے ابتدائی طبی امدادی بعد ازں تمام زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوری طور پر ڈاکٹر اور اسٹاف کو طلب کر لیا نائب تحصیلدار لیاری عبدالسلام بلوچ اور انچارج لیویز چیک پوسٹ ہنگول جلیل سومرو کے مطابق کوچ میں 41 ایف سی کے جوان سوار تھے جن میں سے 22 زخمی ہوئے جن میں 20 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ دو کو جائے حادثہ سے ہی کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈ کم ہونے کی وجہ سے کئی زخمی فرش پر پڑے ہوئے تھے جو کہ صوبے صحت کے بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ادھر نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ انچارج لیویز چیک پوسٹ لیاری میر امیر جاموٹ نائب رسالدار شاہد خاصخیلی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر غلام فاروق ہوت ڈی ایچ کیو اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد علی شیخ ہسپتال پہنچ گئے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے